اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر، بلوچستان صورتحال تشویشاک، حکومت حالات کا ادراک کرے ،پیٹرولیم لیوی، مہنگی بجلی عوام کیلئے مستقل عذاب ، احتجاج جاری رہے گا ، منصورہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے دو روزہ اجلاس سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے فلسطین کے مسئلے پر جماعت اسلامی کی مسلسل اور بھرپور مہم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی حمایت جماعت اسلامی کی اصولی پالیسی ہے اور یہ حمایت ہر سطح پر جاری رہے گی۔