کراچی (جنگ نیوز)نئے سیریل ”بیٹی کا گھر کونسا“ کا ”جیو ٹی وی“ پر آج آغاز،جیو اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی پیشکش، خالد انعم، بہروز سبزواری، صبا فیصل، ہمایوں اشرف، مومل شیخ و دیگر نمایاں کردار،ڈرامہ نگار سیما غزل کے قلم سے تحریر کہانی کو زاہد محمود نے ڈائریکٹ کیا، پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسدقریشی ہیں ،باپ کا گھر، شوہر کا گھر یا بیٹے کا گھر، لیکن گھر کو جنت بنانے والی ”بیٹی“ کا اپنا گھر آخر کون سا ہوتا ہے؟