پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور کے علاقے بورڈبازار میںنامعلوم افراد نے خیبرٹیچنگ ہسپتال کے ملازم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ، واردات کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کرکے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔ یونیورسٹی ٹاون پولیس کے مطابق بورڈ بازار میں نامعلوم افراد نے شہری کو نشانہ بناکر زخمی کیا جسے تشویشناک حالت میں خیبرٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ مقتول کے جیب سے ملنے والی شناختی کارڈ سے اس کی شناخت محمد نعمان ولد عبداللہ جان سے ہوئی ہے جو محلہ سلطان خیل مشترزئی پشاورکا رہائشی تھا۔بتایاجارہاہے کہ مقتول کو خواتین کے تنازعہ پر قتل کیا گیا ہے تاہم پولیس نے بتایاکہ تاحال کسی پر دعویداری نہیں کی گئی ہے اور ملزموں کی گرفتاری کے بعد اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔ مقتول محمد نعمان خیبرٹیچنگ ہسپتال میں ائیرکنڈیشن پلانٹ میں کام کرتا تھاجو ڈیوٹی سے فارغ ہونے کے بعد سودا سلف لینے بورڈ بازار گیا ۔