پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور کے علاقے پشتخرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ٹیلر ماسٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ تاج آباد گلی نمبر 5 میں پیش آیا ہے جہاں 22سالہ عدنان ولد جمال الدین جو کہ ٹیلر ماسٹر تھا ، ان کو موٹر سائیکل پرسوار افراد نے آکر نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پشتخرہ عمر آفریدی اور ایس ایچ او پشتخرہ عمران خان فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے جائے وقوعہ سے خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھی کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے ۔پولیس کے مطابق ورثا کی رپورٹ پر باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائیگا۔