• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام غیر قانونی اقدامات واپس لئے جائیں، سلیم اختردرانی

پشاور(جنگ نیوز)ممتاز صنعت کار اور حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع تاتارہ انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹیو سلیم اختر درانی نےکہاہے کہ گزشتہ15سال سے انہیں مسلسل ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہےجو خیبر پختونخوا میں صنعتی سرمایہ کاری اور کاروباری اعتماد کیلئے شدید دھچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے کاروباری سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے جبکہ ان کی فیکٹری سے وابستہ سینکڑوں ملازمین کی روزگار کو بھی خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔ سلیم اختر نے ملکی اعلیٰ قیادت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ان کے خلاف تمام غیر قانونی اقدامات واپس لئے جائیں۔
پشاور سے مزید