پشاور(سٹا ف رپورٹر) خیبرپختونخوااسمبلی نے ہندومیرج ترمیمی بل2026 کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد ہندوبرادری کو شادیوں کی رجسٹریشن کیلئے ضلعی سطح پر آسان اورموثرسہولیات فراہم کرناہے، بل کے تحت میرج رجسٹراروہ شخص ہوگا جس کا تقررایکٹ کی دفعہ7کے تحت کیاجائے گا ،بل میں دفعہ7میں بھی ترمیم تجویز کی گئی ہے جس کے مطابق ہر ضلع یا ضرورت کے مطابق دیگرعلاقوں میں ایک یاایک سے زائد میرج رجسٹرار مقرر کئے جاسکیں گے تاکہ ہندو آبادی کوشادیوں کی رجسٹریشن کی سہولت مقامی سطح پر میسر آسکے ،ترمیم کا بنیادی مقصد مقامی حکومتوں کوہندومیرج جسٹرارکے لائسنس جاری کرنے کا اختیار دیناہے تاکہ ہندوشادیوں کی رجسٹریشن کانظام نچلی سطح تک موثر اور آسان بنایاجاسکے،بل کی منظوری کے بعد صوبے میں ہندوبرادری کیلئے شادیوں کی رجسٹریشن کاعمل مزید سہل،منظم اور قابل رسائی ہونے کی توقع ہے، بل کی منظوری کیلئے تحریک صوبائی وزیربلدیات مینہ خان آفریدی نے پیش کی جسے کی یوان نے متفقہ طور پر منظوری دی۔دریں اثناء ایوان میں وگرنسی کنٹرول اینڈ ری ہیبیلیٹیشن ترمیمی بل2026، ریڑھی بان پروٹیکشن بل2026ء، محکمہ زراعت سے متعلق قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹ بھی پیش کردی گئیں۔