• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی، تعلیم قومی ترقی، معاشی استحکام اور سماجی انصاف کی بنیاد، جماعت اسلامی

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس نے ملک کو درپیش توانائی اور تعلیمی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جامع قراردادیں منظور کی ہیں جن میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ توانائی کے شعبے میں خودکفالت، سستی بجلی اور شفاف اصلاحات جبکہ تعلیم کے میدان میں آئین کے آرٹیکل 25-اے پر مکمل عمل درآمد، تعلیمی بجٹ میں اضافہ اور یکساں و معیاری نظام تعلیم کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ شوریٰ نے کہا کہ توانائی اور تعلیم قومی ترقی، معاشی استحکام اور سماجی انصاف کی بنیاد ہیں، تاہم حکومتی پالیسیوں، کمزور طرز حکمرانی اور وسائل کے غیر مؤثر استعمال کے باعث دونوں شعبے شدید بحران سے دوچار ہیں۔ توانائی سے متعلق قرارداد میں حکومت پر زور دیا گیا کہ 2035 تک ملک کی نصب شدہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا 65 فیصد مقامی ذرائع، جن میں پن بجلی، جوہری توانائی، قابل تجدید ذرائع اور تھر کول شامل ہیں، سے حاصل کیا جائے جبکہ آئندہ دس برسوں میں درآمدی ایندھن پر انحصار 30 فیصد تک محدود کیا جائے۔
لاہور سے مزید