لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے منگل کے روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) میں جدید کلینیکل لیبارٹری سروسز کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور، پرو وائس چانسلر پروفیسر نادیہ نسیم، ملحقہ میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز، سینئر اساتذہ اور شعبہ صحت سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں۔