• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کے ویژن کے تحت "پنجاب ہیلتھ کنیکٹ" پروگرام کا آغاز کر دیا گیا

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت "پنجاب ہیلتھ کنیکٹ" پروگرام کا آغاز کر دیا گیاہے۔پاکستانی نژاد اور غیر ملکی ڈاکٹرز اور سرجن اب پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دیں گے۔اس پروگرام کے تحت اوورسیز پاکستانی اور بین الاقوامی ماہر ڈاکٹرز و سرجن پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں خدمات انجام دیں گے۔اس پروگرام کے تحت مقامی طبی عملے کو جدید مہارتوں کی تربیت بھی فراہم کریں گے۔محکمہ صحت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت "پنجاب ہیلتھ کنیکٹ" پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
لاہور سے مزید