لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مطمع نظر صرف عوام کی بہتری اور فلاح و بہبود ہے اور حکومت پنجاب صحت کے شعبے میں انقلابی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ کے "صحت مند پنجاب" کے ویژن کو ہر صورت پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے گا تاکہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات میسر آ سکیں۔