لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں 475 نشستوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔حکومتِ پنجاب کی 2025 میں درخواست اور وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی خصوصی کاوشوں کے بعد سرکاری میڈیکل کالجز میں 475 نشستوں میں اضافہ ممکن ہو سکاہے۔نشستوں میں اضافے کے بعد پنجاب کے میڈیکل کالجز میں زیادہ طالبعلموں کو میڈیکل ایجوکیشن کے مواقع حاصل ہوں گے۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اجلاس 14 جولائی 2026 کو منعقد ہوا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پہلے میڈیکل کالجز میں سیٹوں کی تعداد 3476 تھی اور 475 کے اضافے کے ساتھ کل تعداد 3951 ہو گئی ہے۔