• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی مقامات کا تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی حکومت کا وژن ، رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہےکہ اقلیتوں کے مذہبی مقامات کا تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پنجاب کے وژن کا اہم حصہ ہے، جبکہ سکھ یاتریوں کو محفوظ، باوقار اور سہل مذہبی زیارت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں رمیش سنگھ اروڑہ نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع گوردوارہ صاحب گلین ووڈ اور سکھ میوزیم کا دورہ کیا پنجاب حکومت کی جانب سے اقلیتوں خصوصاً سکھ برادری کی فلاح و بہبود اور مذہبی مقامات کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔
لاہور سے مزید