• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظلوم عوامی تحریک کے رہنمائوںوکارکنوں کے خلاف مقدمات،احتجاجی مظاہرہ

پشاور( لیڈی رپورٹر)مظلوم عوامی تحریک پاکستان خیبر پختونخوا نے مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی کے بھائی سیلاب خان اچکزئی اور دیگر پارٹی رہنماؤں و کارکنان کے خلاف درج ایف آئی آر کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاج کی قیادت صوبائی رہنما فخر عالم خلیل، سید ذوالقرنین شاہ اور سلمان خان نے کی جبکہ مظاہرے میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں، کارکنوں اور حامیوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پارٹی قیادت کے حق میں اور ایف آئی آر کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ سیلاب خان اچکزئی اور دیگر کارکنوں کے خلاف درج مقدمہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔
پشاور سے مزید