• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی ہوئی آبادی باعث تشویش ہے،طفیل انجم

پشاور(جنگ نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی طفیل انجم نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی باعث تشویش ہے اس لئے آبادی اور وسائل میں توازن قائم کرنے کے لئے ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنی ہوںگی، تب ہی ہمارا صوبہ اور معاشرہ ترقی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبائی حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبود اور خوشحال معاشرے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پشاور میںعالمی یوم آبادی کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سیکر ٹری بہبود آبادی انیلہ محفوظ درانی،ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی عبداللہ،پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان خلیل،پروفیسر ڈاکٹر انور عالم، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے آبادی کی نمائندہ سربراہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا، جبکہ سیمینار میں علمائے کرام، ماہرینِ تعلیم، سول سوسائٹی، صحت کے شعبے سے وابستہ افراد اور میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
پشاور سے مزید