• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا فیڈرل اردو یونیورسٹی کیلئے گرانٹ کی منظوری کا خیر مقدم

کراچی (جنگ نیوز) شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے وفاقی اردو یونیورسٹی کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے 50کروڑ 76لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ گرانٹ کی منظوری سے یونیورسٹی کے مالی و انتظامی مسائل پہ قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹر شنواری نے صدر مملکت اور یونیورسٹی کے چانسلر آصف علی زرداری کا گرانٹ کے احکامات دینے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول، سکیرٹری تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے حکام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ملک بھر سے سے مزید