• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس افغانوں کیخلاف آپریشن کی آڑ میں پختونوں کو ہراساں نہ کرے، شاہی سید

کراچی (جنگ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ پولیس افغانوں کیخلاف آپریشن کی آڑ میں پختونوں کو ہراساں نہ کرے،لیاری میں چاکیواڑہ تھانے کی حدود میں پولیس کی جانب سے پختونخوں کو ہراساں کئے جانے کی شکایت کا نوٹس لیا جائے، انہوں نے بہار کالونی اور گلستان کالونی میں پولیس کے ہاتھوں پختونوں کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی اورکہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کیخلاف جاری آپریشن کی آڑ میں پختونوں کو ہراساں کئے جانے کی کسی طور اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ملک بھر سے سے مزید