لاہور (آصف محمود بٹ) بھیک مانگنے کی روک تھام کا قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ۔بچوں کے تحفظ کیلئے عمر کی حد 16سال کرنے کی تجویز ، بھیک منگوانے والے والدین اور سرپرستوں کو 3 سال تک قید۔3لاکھ روپے جرمانہ ہو سکے گا، پنجاب ویگرینسی (ترمیمی) بل پنجاب اسمبلی میں پیش ہوگا، منظوری کے فوری بعد نافذ العمل ہوگا۔پنجاب حکومت نے بچوں کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانے، انسدادِ گداگری کے انتظامی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور گداگری میں ملوث افراد کی بحالی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پنجاب ویگرینسی آرڈیننس 1958 میں جامع ترامیم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔