• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم، میرٹ اور محنت ہی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہیں، نہال ہاشمی

کراچی (نیوز ڈیسک)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہےکہ تعلیم، میرٹ اور محنت ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہیں۔میٹرک امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبہ مبارکباد کے مستحق ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وہ گورنر ہاؤس کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر مشرف علی راجپوت، ناظم امتحانات احمد خان، بورڈ کے افسران، اساتذہ، طلبہ، والدین اور دیگر معززین نے شرکت کی۔گورنر سندھ نے کہا کہ کامیابی مسلسل محنت، نظم و ضبط اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہوتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید