• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی نظام یک قطبی سے کثیر قطبی دور میں داخل ہو رہا ہے، مقررین

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا دوسری جنگ عظیم کے بعد قائم عالمی نظام یک قطبی سے کثیر قطبی دور میں داخل ہو رہا ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں، علاقائی امن و سلامتی میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ کانفرنس سے مرتضیٰ سولنگی، خالد محمود، ڈاکٹر آمنہ خان، آرنو کرخہوف اور فیلکس کولبٹز نے اظہار خیال کیا۔ اسلام آباد میں "بدلتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی ماحول میں پاکستان" کے عنوان سے ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے خبردار کیا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد قائم ہونے والا عالمی نظام تیزی سے زوال پذیر ہے اور بڑی عالمی طاقتیں اپنے اپنے اثرورسوخ کے دائرے قائم کر رہی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید