کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کراچی نے گلشن اقبال کے علاقے میں ریسٹورنٹ کی آڑ میں غیر ملکیوں سے میڈیکل انشورنس میں فراڈ کرنے والے کال سینٹر پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان حیدر عمرانی اور آریان نجیب کے خلاف مقدمہ نمبر 59/26 درج کر لیا گیا ہے۔ جبکہ تیسرے ملزم ذیشان علی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔