اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)ملک بھر میں آٹے کی سپلائی متاثر، 10اور 20کلو کے تھیلے نایاب ، گندم کی ترسیل میں رکاوٹوں سے آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ،15کلو تھیلا کی قیمت 1950روپے تک بڑھ گئی ،سنٹرل چئیرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا پنجاب حکومت پر گندم بحران کا ذمہ دار ہونے کا الزام ،دکانداروں کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں زیادہ تر صرف 15 کلوگرام آٹے کا تھیلا دستیاب ہے۔