• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج تنازع، پٹرول قیمت روزانہ طے، قیمتوں میں جتنا اتار چڑھاؤ ہوگا وہ عوام کو منتقل کیا جائے گا، وفاقی وزراء

اسلام آباد (عاطف شیرازی /این این آئی) وفاقی وزراء علی پرویز ملک اور عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ اوگرا عالمی منڈی کو مدنظر رکھ کر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کر کے ویب سائٹ پر لگائے گی‘قیمتوں میں جتنا اتارچڑھاؤہوگا وہ عوام کو منتقل کیاجائے گا‘قیمتوں کا روزانہ جائزہ لینے سے نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی منڈی میں ڈیزل کاپلیٹس ریٹ تقریبا 110ڈالر سے بڑھ کر 140ڈالر جبکہ پٹرول کا پلیٹس ریٹ تقریبا 89ڈالر سے بڑھ کر تقریبا 100ڈالر تک پہنچ چکا ہے جس کے باعث توانائی کی قیمتیں دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔وفاقی کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام میں شفافیت لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب اوگرا روزانہ کی بنیاد پر بین الاقوامی منڈی کے مطابق قیمتوں کا تعین کرے گا۔ لیوی کے حوالے سے بین الاقوامی معاہدوں سے بڑھ کر عوام پر کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالا گیا اور 27اور 28فروری کی سطح کے مقابلے میں موجودہ لیوی بھی اس سے کم ہے۔کمرشل بانڈڈ اسکیم کے تحت سعودی آرامکو، کویت پٹرولیم، قطر انرجی، امریکی اور چینی کمپنیوں سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی گئی ہے تاکہ وہ اپنے تیل کے ذخائر پاکستان میں رکھ سکیں اور ہنگامی یا جنگی صورتحال میں حکومت کو ان ذخائر سے خریداری کا حق حاصل ہو‘اس حوالے سے سمری آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید