اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ساتویں اسپاٹ کارگو کے لیے بولیاں طلب، جولائی کے آخر میں ترسیل کیلئے ایک لاکھ 40ہزار کیوبک میٹر ایل این جی کا ٹینڈر جاری۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے جمعہ کے روز بین الاقوامی ایل این جی تاجروں سے ملک کے ساتویں اسپاٹ کارگو کے لیے بولیاں طلب کر لیں۔