کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ میں پیٹرول کی بلا تعطل فراہمی کیلئے اوگرا کی خصوصی نگرانی شروع ہوگئی ہے ،آئل ڈپوز اور پیٹرول پمپس کی مرحلہ وار انسپیکشن، ذخیرہ اندوزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ، چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ ایندھن کی مصنوعی قلت پیدا کرنے یا ذخیرہ اندوزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔