اسلام آباد (عاطف شیرازی) آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پٹرول کی قیمتوں کی روزانہ تبدیلی کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے ۔ ایسوسی ایشن نےفیصلہ واپس نہ لینے پر ہڑتال کی کال کا اعلان کر دیا ،ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت نے 15ہزار پٹرول پمپ مالکان کو فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا،ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کو بے وقوفانہ قرار دے دیا۔