• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکایات کی سماعت،کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک طلب

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کی تحقیقات کے سلسلے میں انہیں ذاتی سماعت کے لئے طلب کر لیا ہے، وزارت کے جوائنٹ سائنٹفک ایڈوائزر (آئی ایل )ڈاکٹر احسن فیروز کے دستخطوں سے کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل کے نام جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صدرِ پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں قائم کی گئی انکوائری کمیٹی کی کارروائی جاری رہے گی اور اسے یکطرفہ طور پر مؤخر یا معطل نہیں کیا جا سکتا۔، وزارت نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو 20 جولائی کو دوپہر ایک بجے سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کے دفتر میں انکوائری کمیٹی کے سامنے ذاتی طور پر پیش ہونے اور تمام مطلوبہ ریکارڈ، دستاویزات اور معلومات ساتھ لانے کیلئے کہا ہے ،۔ علاوہ ازیں کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے صدر مملکت و چیئرمین کامسٹیک آصف علی زرداری کو اپنے خلاف شروع انکوائری کے حوالے سے شکایات کی تفصیلات مانگ لیں ، صدر مملکت کے نام خط میں ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف انکوائری ایسے شکایتی الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی جن کی تفصیلات آج تک انہیں فراہم نہیں کی گئیں، جس کے باعث وہ الزامات کی نوعیت اور حقائق سے لاعلم ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید