• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے جنوبی ایران میں پل، بجلی گھر، ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن پر حملے، 8 افراد شہید، لڑائی بند، مذاکرات شروع کریں، پاک چین اپیل

تہران /واشنگٹن (اے ایف پی /نیوز ڈیسک ) امریکا کی جنوبی ایران میں پل ‘ریلوے اسٹیشن ‘ بجلی گھر‘ایئرپورٹ اور دیگر سویلین انفرااسٹرکچر پر فضائی کارروائیاں ‘8افراد شہید ‘20زخمی ‘تہران کے خلیجی ممالک عمان ‘اردن‘ کویت‘ قطر اور شام میں امریکی اڈوں پرڈرون اور میزائلوں سے جوابی حملے ‘ امریکی ریڈارنظام‘اسپیشل آپریشن کمانڈ سینٹر‘ ہیلی کاپٹرز‘ ایندھن بردارجہاز اور لڑاکا طیارے نشانہ ‘متعدد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ‘ سینٹرل کمانڈنےشام میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کے ایرانی دعووں کی تردیدکردی ‘ آئی آرجی سی کا کہنا ہے کہ انہوں نے صوبہ خوزستان میں ایک امریکی RQ-11 ڈرون مار گرایا ہے۔ کویت کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کے نتیجے میں واٹراورپاور پلانٹ کو نقصان پہنچا ہے۔عراق کے کردستان خطے میں ڈرون اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں ایرانی کرد مسلح اپوزیشن گروپ کے نو ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔ جلاوطن جماعت نے اس حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا ہے‘پاسداران انقلاب نے دھمکی دی ہے کہ ایرانی مسلح افواج کسی بھی وقت امریکی بحری افواج کے خلاف کارروائی کر سکتی ہیں ‘ انتظار کرو اوردیکھو‘ دشمن کیخلاف جوابی کارروائیاں طاقت کے ساتھ جاری رہیں گی اور آبنائے ہرمز پاسداران انقلاب نیوی کے کنٹرول میں رہے گا جبکہ آئی آر جی سی کی فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل مجید موسوی نے بھی متنبہ کیاہے کہ جب تک امریکا جنوبی ساحلی علاقوں اور آبنائے ہرمز پر حملے بند نہیں کرتا، تہران اپنی جوابی کارروائیاں جاری رکھے گا۔ پاسداران کمانڈرمحسن رضائی نےکہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ایران کا معاہدہ (مفاہمت کی یادداشت) تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ یمنی حوثیوں کے وزیر دفاع میجر جنرل محمد العطافی کاکہنا ہے کہ ان کی تحریک ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے احکامات پر عمل کرنے کے لیے تیار ہے۔ شنگھائی میں چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ لڑائی بند اوردوبارہ مذاکرات کا آغاز کریں‘ برطانیہ نے باضابطہ طور پر پاسدارانِ انقلاب اور ایران سے وابستہ ایک اور گروپ IMCR کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔بغداد میں امریکی سفارت خانے نے عراق میں اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا جبکہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر پر حملے ناقابل قبول ہیں ۔ برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی نے بتایا کہ رات گئے عمان کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر کونشانہ بنایا گیاجبکہ تسنیم نیوز نے بتایا ہے کہ ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں تھائی لینڈ کے پرچم بردار ایک بحری جہاز پر حملہ کیا ہےجس نے بغیراجازت وہاں سے گزرنے کی کوشش کی تھی ‘ امریکا نے جزیرہ خارگ کے قریب ایران کے خالی آئل ٹینکرپر دودنوں میں دوسری بار حملہ کیا ہے ۔کویت اور ایران نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بجلی کا استعمال کم کریں۔

اہم خبریں سے مزید