• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلیٹی شو ”پاکستان گاٹ ٹیلنٹ“ کا آج ”جیو“ پر آغاز

کراچی (جنگ نیوز)ریلیٹی شو ”پاکستان گاٹ ٹیلنٹ“ کا آج ”جیو“ پر آغاز ،پکسل انٹرٹینمنٹ اور ”جیو ٹی وی“کی نئی پیشکش، علی ظفر، مہوش حیات، تابش ہاشمی اور عثمان بشیر بطور جج شریک،دُنیا بھر میں ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر متعارف کرانے والی مقبول فرنچائز GOT TALENT اب پاکستان پہنچ گئی ہے۔ پکسل انٹرٹینمنٹ اور ”جیو ٹی وی“ کے اشتراک سے تیار کیا گیا شاندار ریلیٹی شو”پاکستان گاٹ ٹیلنٹ“ہفتہ سے نشر کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں موجود غیر معمولی صلاحیتوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید