کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق نامناسب بات کی تھی JUI کو جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ وہ بیان واپس لے لیں تو ان کی بڑائی ہوگی۔ میں سمجھتا ہوں ان سے یہ بات جوش خطابت میں ہوئی ہے اسکے پیچھے کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا کہ اس وقت صورتحال پورے خطے سمیت پاکستان کے لئے پریشان کن ہے اور پاکستان نے ایم یو سے متعلق بنیادی کردار ادا کیا اور اب وہ مفاہمتی یادداشت خطرے میں نظر آرہی ہے۔