• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بھرپور جنگ لڑی، جنرل (ر) راحیل شریف

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی) سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بھرپور جنگ لڑی، قومی سلامتی صرف عسکری پہلو تک محدود نہیں بلکہ اس کے معاشی اور سماجی پہلو بھی اہم ہیں, معروف دفاعی اور خارجہ امور کے تجزیہ نگار اکرام سہگل کی نئی کتاب نیشنل سیکیورٹی سٹریٹجی اے پرسنل کرونیکل آف پاکستان کی تقریب ہوئی جس میں سابق آرمی چیف جنرل ( ر ) راحیل شریف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تقریب میں بتایا گیا کہ کتاب کا انتخاب شریف فیملی کے نام کیا گیا ہے جن میں نشان حیدر میجر عزیز بھٹی نشان حیدر میجر شبیر شریف اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف شامل ہیں،جواس وقت سعودی عرب میں قائم 43 ممالک پر مشتمل اسلامک ملٹری کاؤنٹر ٹیررزم کولیشن کے سربراہ بھی ہیں انہوں نے تقریب سے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ قومی سلامتی ایک نہایت پیچیدہ موضوع ہے۔

اہم خبریں سے مزید