• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، پاکستانی سفارتی سرگرمیاں تیز، دفاعی تعاون و معدنی سرمایہ کاری مہم

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکا میں پاکستان کی سفارتی سرگرمیاں تیز، دفاعی تعاون و معدنی سرمایہ کاری مہم،امریکی لابنگ فرم کیساتھ 12لاکھ ڈالر کا معاہدہ ، کانگریس، پینٹاگون و قومی سلامتی حکام رابطوں میں سہولت فراہم کریگی۔ ٹرمپ انتظامیہ سے بہتر تعلقات کو عملی فوائد میں بدلنے کی کوشش، دفاع و ریکوڈک سمیت معدنی شعبہ ترجیحات میں شامل ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون کے فروغ اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حصول کے لیے واشنگٹن میں باقاعدہ لابنگ مہم شروع کر دی ہے۔ اسلام آباد نے امریکی لابنگ فرم کے ساتھ دو سال اور 12 لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید