کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ میں بچوں میں ایچ آئی وی پھیلاؤ پر عالمی میڈیا نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ صحت نظام کی سنگین ناکامیاں بے نقاب،غیر محفوظ طریقہ کار، ناقص نگرانی و انجیکشن کا غلط استعمال بحران کی بڑی وجوہ قرار، سندھ حکومت کی سرکاری اسپتال کی غفلت پر کارروائی، دو ارب فنڈ سمیت متعدد اقدامات کا اعلان، اصلاحات تیز کر دیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے سرکاری کُلثوم بائی ولیکا (کے بی وی) اسپتال سے منسلک ایچ آئی وی کے حالیہ پھیلاؤ میں کم از کم 130 افراد، جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں، وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ سندھ حکومت نے متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال کے لیے دو ارب روپے کے فنڈ سمیت متعدد اصلاحی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔