مظفر آباد /اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم آزا د کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پرمسلح افراد کی جانب سے حملہ میں زخمی ہونے والا سیکورٹی گارڑ جان کی بازی ہار گیا ،تین افراد زخمی ہوئے ، سردار تنویر الیاس محفوظ رہے ۔ڈی آئی جی آزاد کشمیر کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔