راولپنڈی ،اسلام آباد (اے پی پی ، نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر )سیکورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں بنوں اور ملحقہ علاقوں میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے24خوارج ہلاک کر دیے جو دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے،ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب کارروائیاں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی، قیام امن کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر ہے۔