ڈڈیال (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن قائم کیا جائے،کمیشن کے کام مکمل ہونے تک احتجاج ختم کر دیا جائے،ریاست آبنائے ہرمز کھلوا سکتی ہے کشمیر بند پڑا ہے اسے بھی کھلوا دے،جس شخص نے قانون شکنی یا غلطی کی ہے، صرف اسی کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔