کراچی (نیوز ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریر نشر نہ کرنے پر امریکی ٹی وی نیٹ ورکس کے لائسنس منسوخ کرنیکی دھمکی دیدی۔این بی سی،اے بی سی اور سی این این نے مرکزی نشریات پر خطاب نشر نہ کیا، امریکی صدر نے اسے سازش قرار دیا۔ماہرین کا نشریاتی اداروں کے ادارتی اختیار پر زور ، انتخابات سے قبل میڈیا اوروائٹ ہاؤس نیا تنازع شدت اختیار کر گیا۔