کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کی کمیٹی کا اجلاس کراچی پریس کلب میں کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے یونیورسٹی کی سالانہ گرانٹ میں 20 فیصد اضافے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کے پاس موجود ایک ارب روپے سے زائد کے پینشن فنڈز کو تحلیل کیا جائے تاکہ برسوں سے اپنے جائز بقایاجات کے منتظر ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔