• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کی پرواز میں بھی نیوی گیشن کی شدید خرابی، باکو میں لینڈنگ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) استنبول سے اسلام آباد کی شیڈول پرواز ٹی کے710کو آذربائیجان کی فضائی حدود میں39ہزار فٹ کی بلندی پر ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ پائلٹ نے ایمرجنسی (Squawk 7700) ڈیکلیئر کر کے ایئر بس اے 330طیارے کو حیدر علیوف ایئرپورٹ باکو اتارا۔ مسافروں کو ٹرمینل منتقل کیا گیا اور طیارے کو گراونڈ کردیا گیا۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق خطے میں جنگ کے باعث جی پی ایس سگنلز (گلوبل پوزیشنگ سسٹم) میں غیرمعمولی مداخلت سے پروازوں کو شدید مشکلات ہیں۔ واضع رہے کہ اورماڑہ کے قریب سمندر میں گر کر تبا ہوئے پاکستانی کارگو طیارے کے پائلٹ نے بھی نیوی گیشن سسٹم میں خرابی کی شکایت کی تھی۔ اس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
اہم خبریں سے مزید