کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سولر ہوم سسٹم کی تقسیم تیز کرنے ، سولر کٹس کی منصفانہ اور شفاف بنیادوں پر تقسیم یقینی بنا نے اور تنصیب کے عمل کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کر دی ،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں جمعہ کو 18 ارب 20کروڑ 60لاکھ روپے مالیت کے سولر ہوم سسٹم منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے یہ بات کہی۔