کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) تربت کے علاقے آبسر میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک شخص میر احمد کے گھر پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔جس سے گھر کا مالک میر احمد زخمی ہوگیا ۔ جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔متعلقہ انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔