کوئٹہ (پ ر) الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف چیسٹ ڈیزیزکوئٹہ یونٹ کے صدر عزیز احمد بلوچ، سینئر نائب صدر حاجی محمد ابراہیم مینگل، چیئرمین میر عبدالعلی کھیازئی، جنرل سیکرٹری ملک الیاس شاہوانی، وائس چیئرمین سید نعیم آغا، آفس سیکرٹری فرید مینگل، پریس سیکرٹری خلیل اللہ کھیازئی و دیگر نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اور الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جاری احتجاجی تحریک اور مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو انصاف کی فراہمی اور حقائق سامنے لانے کے لیے جاری جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے ہیںواقعے کو 38 روز گزر جانے کے باوجود متعلقہ حکام کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے اس سے شکوک و شبہات میں اضافہ ہو رہا ہےمتعلقہ حکام تاخیری حربوں سے کام لے رہے ہیںحکومت نے فوری طور پر جوڈیشل کمیشن کے قیام اور انصاف کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات نہ کیے تو احتجاجی تحریک مزید شدت اختیار کرے گیاسی سلسلے میں 16 جولائی کو سول ہسپتال کوئٹہ سے عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں ڈاکٹر، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز، پیرامیڈیکل اسٹاف، نرسز اور صحت کے شعبے سے وابستہ مختلف تنظیموں کے نمائندے بھرپور شرکت کریں گے ریڈ زون میں دھرنا دیں گے جوکہ مسائل کے حل تک جاری رہے گامطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔