• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء کے لواحقین تاحال انصاف کے منتظر ہیں، جمعیت

کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس اور سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد نے عوام، تاجر برادری اور تمام مکاتبِ فکر سے آج کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن آل پارٹیز کی قیادت کے ہمراہ اپنے مقررہ مقامات پر منظم انداز میں شرکت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ زیارت کے شہداء کے لواحقین تاحال انصاف کے منتظر ہیں، مگر حکومت ان کے مطالبات سننے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر شہداء کا احترام قومی ذمہ داری ہے تو بلوچستان کے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا بھی ازالہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے وزیراعظم کے حالیہ دورۂ کوئٹہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لواحقین سے ملاقات نہ ہونے سے متاثرہ خاندانوں کی دل آزاری ہوئی۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ سانحہ زیارت کے شہداء کے لواحقین کے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں، انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور ریاست ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ عملی یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔
کوئٹہ سے مزید