کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع سےنیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ کے مرکزی صدر محسن داوڑ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وفد میں این ڈی ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل مزمل شاہ،احمد جان اور دیگر شامل تھے۔ملاقات میں ملک کے مجموعی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے حالات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔