کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ضلع جعفرآباد کے زمیندار شاہد خان کھوسہ نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جھڈیر شاخ پر موجود غیرقانونی رکاوٹ کو ہٹاکر جھڈیر شاخ ٹیل کے زمینداروں کو پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائےیہ بات انہوں نے وسیم خان کھوسہ، خادم حسین کھوسہ کے ہمراہ بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ چند سال سے جھڈیر شاخ کی آر ڈی 70 سے آر ڈی 80 کے درمیان کچھ بااثر زمینداروں نے رکاوٹ کھڑی کردی ہے جس کی وجہ سے ٹیل کے ہزاروں کسان پانی سے محروم ہیں زراعت کا شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے زمینداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جھڈیر شاخ پر موجود غیرقانونی رکاوٹ کو ہٹاکر پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائےاگر پانی فراہم نہ کیا گیا تو جعفرآباد سے کوئٹہ تک پر امن لانگ مارچ کریں گے۔