• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر مٹھا خان اور رئیسانی اسٹریٹ کے مکین واسا انتظامیہ کیخلاف سراپا احتجاج

کوئٹہ (پ ر) میر مٹھا خان اور رئیسانی اسٹریٹ کے مکین واسا انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور پانی کی عدم دستیابی پر سراپا احتجاج ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 10 روز بعد صرف چند منٹ کے لیے انتہائی کم رفتار سے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔مکینوں نے الزام عائد کیا کہ واسا عملہ پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے بجائے صرف ماہانہ بلوں کی وصولی پر توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی یقینی بنانے کےبعد بلوں کی وصولی میںتعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واسا حکام پائپ لائنوں کی مرمت اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بھی ذمہ دار افسران کو علاقے کا دورہ کرائیں۔
کوئٹہ سے مزید