کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ڈیرہ بگٹی پولیس نے دو مختلف مقدمات میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ مغوی 6 سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب اور چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں دو روز قبل اغوا ہونے والی 6 سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ اس مقدمے میں ملوث ملزمان پونہل اور امداد علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسری کارروائی میں ایک روز قبل چوری ہونے والی ہنڈا CD-70 موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی، جبکہ ملزم عبدالعزیز کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔