• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئرڈاکٹرزکی اپیل پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نےاحتجاج ختم کردیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبداللہ خان اور سینئر پروفیسرز ڈاکٹر شعیب قریشی ، ڈاکٹر غلام رسول، ڈاکٹر جہانزیب ناصر، ڈاکٹر اشرف اچکزئی ، ڈاکٹر محی الدین، ڈاکٹر اسحاق درانی ، ڈاکٹر عائشہ صدیقہ ، ڈاکٹر نجمہ غفار اور ڈاکٹر عظمیٰ سہیل نے جمعرات کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیاسینئر اساتذہ کرام نے ڈاکٹرز کے لیے "سیکورٹی ایکٹ" کی منظوری اور تمام ہسپتالوں میں انڈور سیکورٹی کو مؤثر اور مضبوط بنانے کے لیے حکومتی کمیٹی میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی نمائندگی اور ڈاکٹر ماہ نور کے علاج کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ینگ ڈاکٹرز کو مؤثر یقین دہانی کرائیسینئر اساتذہ نےینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے احتجاجی کیمپ ختم کرنے کی درخواست کی جس پرینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
کوئٹہ سے مزید