• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنی تعلیم کے فروغ کیلئے موثر اقدامات جاری ہیں، ارشاد احمد بلوچ

کوئٹہ ( پ ر) حکومتی وژن کے مطابق بلوچستان میں فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو باہنر اور بااختیار بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر افرادی قوت تربیت ارشاد احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر کے نہ صرف ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے بلکہ صوبے میں بے روزگاری کے خاتمے میں بھی نمایاں مدد مل سکتی ہے۔ ارشاد احمد نے کہا کہ منسٹریل اسٹاف کے سروس رولز میں ترمیم کے بعد طویل عرصے سے ترقیوں کے منتظر بڑی تعداد میں ملازمین کو ریلیف ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹینوگرافر کیڈر کے سروس رولز میں بھی جلد ترمیم کی جائے گی، جس کے بعد اس کیڈر کے ملازمین کی رکی ہوئی ترقیوں کا عمل بھی شروع ہو جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید