لاہور( خصوصی رپورٹر ) وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ اندرون لاہور میں جاری پراجیکٹس کا دورہ کیا۔ داتا دربار، بھاٹی چوک اور ریلوے اسٹیشن پر جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے تعمیراتی کاموں میں حائل تمام انتظامی اور تکنیکی رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ داتا دربار کے گردونواح اور بھاٹی چوک انڈر پاس کو آئندہ 15 روز میں ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا۔ ریلوے اسٹیشن کے گرد پارکنگ ایریا میں جدید ڈانسنگ فاؤنٹین جلد نصب کی جائے گی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے واضح کیا کہ عوامی سہولت، ٹریفک کی روانی اور شہری انفراسٹرکچر کی بہتری منصوبوں کی اولین ترجیح ہے۔منصوبوں کی تکمیل سے تاریخی اور تجارتی اہمیت کے حامل علاقوں میں آمدورفت کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔