لاہور (جنرل رپورٹر ) رکن پنجاب اسمبلی محترمہ کنول پرویز چوہدری کو ایس ڈی جیز ٹاسک فورس کے ماحولیاتی گروپ کی فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔ محترمہ کنول پرویز چوہدری کو صاف پانی، صفائی، صاف توانائی اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔